ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار، بالائی علاقوں میں غضب کی ٹھنڈ

image

ملک بھرمیں سردی کی شدت برقرار ہے، بالائی علاقوں میں شدید ترین ٹھنڈ پڑنے لگی۔

ملک کے بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برفباری کی سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے ٹھنڈ میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

پارہ نقطہ انجماد سے گرنے کی وجہ سے آبشاریں، جھیلیں جم گئی ہیں جبکہ پانی کی ٹینکیاں پانی کے برف بننے پر پھٹنا شروع ہو گئی ہیں، شدید برفباری والے علاقوں میں لوگ محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

چین، تبت میں شدید زلزلہ، 36 افراد ہلاک

استور میں درجہ حرارت منفی 13، قلات میں منفی 5، کوئٹہ میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا گیا ہے جبکہ استور میں منفی چار اور لہہ میں منفی پانچ ہو گیا ہے،گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتراضلا ع میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے، مری، گلیات اورگرد و نواح میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.