چین کی طرز پر لاہور میں آلودگی سے نجات کا جدید طریقہ لاگو کرنے کا فیصلہ

image

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر چین کی طرز پر لاہور میں فضائی آلودگی اور  دھول مٹی  سے نجات کا جدید طریقہ لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے،لاہور میں ڈیڑھ ہزار تعمیراتی مقامات پر پانی کے چھڑکاؤ کا نظام نصب کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔

یہ مقامی طور پر تیار کردہ ٹیکنالوجی ہے جس پر گزشتہ تین ہفتے سے تجربات جاری تھے،ای پی اے نے تجربات کی کامیابی کے بعد اب اسے عملی طور پر لاگو کرنے کا فیصلہ کیا،وزیر اعلی پنجاب کا سی اینڈ ڈبلیو اور ایل ڈی اے کو فوری واٹر سپرنکل سسٹم لگانے کی ہدایت کر دی گئی۔

پانی کو فوارے کے انداز میں اس طرح چلایا جاتا ہے جس سے تعمیراتی مقام پر مٹی نہ اڑے اور گردو غبار پیدا نہ ہو،پندرہ جنوری تک قذافی اسٹیڈیم میں واٹر سپرنکل سسٹم کی تنصیب کا حکم دیا گیا ہے،تعمیراتی مقامات کو سبز کپڑے سے ڈھانپنا لازمی ہوگا تاکہ تعمیراتی کام کے دوران سیمنٹ، مٹی اور دھول نہ اڑے،دس فروری کے بعد پانی کے چھڑکاؤ کے طریقہ کار پر عمل نہ کرنے پر مقدمہ درج ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.