عمران خان نے کیا ہدایات جاری کیں، بیرسٹرگوہر نے بتا دیا

image

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنماؤں بیرسٹر گوہر، علی ظفر اور شیر افضل نے ملاقات کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ عمران خان نے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے، بانی نے دونوں مطالبات تحریری طور پرحکومتی کمیٹی کو دینےکی اجازت دی ہے۔

بیرسٹر گوہر کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مذاکرات کے لیے تیسری نشست ضرور ہونی چاہیے اور مذاکراتی ٹیم کی ملاقات اس کے بعد نہ کروائی تو مذاکرات آگے نہیں جاسکیں گے۔

 

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.