ملک کے مفادات کیخلاف کوئی کام نہیں کرنا، نہ کسی کے بہکاوے میں آنا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

image

سرگودھا: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک کے مفادات کے خلاف کوئی کام نہیں کرنا اور نہ کسی کے بہکاوے میں آنا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرگودھا میں اسکالر شپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی نظریہ رکھنا سب کا حق ہے مگر ماں کی طرح سمجھاؤں گی۔ ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے اور ماں بچوں میں تفریق نہیں کرتی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے۔ اور آپ نے ملک کے مفادات کے خلاف کوئی کام نہیں کرنا۔ کسی کے بہکاوے میں نہ آنا اور جلاؤ گھیراؤ نہیں کرنا۔ حسان نیازی نے فوج کی وردی کے ساتھ کیا کیا؟ اسے 10 سال کی سزا سنا دی گئی۔ اور اب 10 سال بعد جب حسان نیازی رہا ہوں گے تو دنیا بدل گئی ہو گی۔ حسان نیازی نے جو کیا اس کے نتیجے میں اس کا مستقبل تباہ ہو گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے اسلام آباد میں چڑھائی کی گئی۔ جبکہ رینجرز اور پولیس اہلکاروں کے سر پر کیلوں والے ڈنڈے مارے گئے۔ جلاؤ گھیراؤ کرنے والے بچوں نے معافی مانگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس کے اپنے بچے باہر ہیں وہ دوسروں کے بچوں کو کہتا ہے جلاؤ گھیراؤ کرو۔ اور ہمیں مکافات عمل کا کہتے تھے تو آج وہ بھی بھگت رہے ہیں۔ تہذیب کے دائرے میں رہ کر سیاسی مخالفت کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری ہماری ذمہ داری ہے، وزیر اعظم

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میرے لیے آسان ہے کہ کسی کا کھانا اور ہیٹر بند کردوں۔ جبکہ سیاست بری نہیں اگر ملک کی بہتری کے لیے ہو۔ ابھی تک ایک بھی تعیناتی میرٹ کے برعکس نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب میں ہونہار اسکالرشپ پروگرام شروع کیا۔ اور اسکالر شپ طلبا کی محنت کا صلہ ہے۔ اسکالرشپ کے لیے میرا شکریہ ادا کرنے کی ضرورت نہیں۔

مریم  نواز نے کہا کہ 30 ہزار بچوں کو میرٹ پر اسکالر شپ ملیں۔ طلبا کے مسائل میرے مسائل ہیں۔ اور بہت جلد لیپ ٹاپ لے کر آؤں گی۔ کالجز اور یونیورسٹیز میں بھی اسکالر شپس دیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.