مذاکرات بے نتیجہ، کرم کیلئے امدادی سامان کا قافلہ ٹل سے واپس روانہ

image

ضلع کرم کے علاقے پارا چنار کا راستہ نہ کھلنے کے باعث کھانے پینے کے سامان سے لدی 25 گاڑیاں 4 دن انتظار کے بعد ٹل سے واپس اپنے علاقوں کو روانہ ہوگئیں۔ ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کے واقعے کے بعد کرم کے لیے 3 ماہ بعد کھانے پینے کا سامان لے جانے والا قافلہ روک دیا گیا تھا۔

ہنگو کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق نان فوڈ آئٹم کے ٹرک موجود ہیں لیکن بگن کے قریب مندوری میں احتجاجی دھرنے اور سڑکوں کی بندش کے باعث ٹل سے قافلے کی روانگی ممکن نہیں لہٰذا اشیا خورونوش خراب ہونے کے خدشے پر گاڑیاں واپس گئی ہیں۔

یاد رہے کہ 4 جنوری کو لوئر کرم کے علاقے بگن میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے ڈی سی کرم جاوید محسود سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

سابق وفاقی وزیر ساجد طوری نے کہا کہ امن معاہدے کے بعد یہ حکومت کی ذمہ داری تھی کہ قافلہ پاراچنار پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ کرم کے محصور علاقوں میں صورتحال اچھی نہیں ہے اور اگر حکومت اس مسئلے کو حل کرنے میں ناکام رہی تو صورتحال مزید خراب ہوگی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.