وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جا رہی ہے ، مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات میں تاخیر کی وجہ ایاز صادق کی عدم موجود گی ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے انفرادی ملاقاتیں ہو رہی ہیں ، میرے خیال سے اسپیکر ایاز صادق ملک سے باہر تھے، اب آ گئے ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو گی۔
حکومت سے عمران خان کی رہائی ، گھر پر نظر بندی یا منتقلی پر بات نہیں ہوئی ، بیرسٹر گوہر
انہوں نے کہا کہ کابینہ میں ردوبدل سے متعلق فیصلہ میں ہی کروں گا، جس کو بھی ہٹایا جائے گا اس کا فیصلہ میں ہی کروں گا، سوشل میڈیا پر کابینہ اراکین کو ہٹانے سے متعلق خبروں پر کان نہ دھریں۔
دریں اثناء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آبادی بڑھ گئی لیکن صوبوں کی تعداد نہیں بڑھائی جا رہی ، یہاں لوگ اپنی بادشاہت قائم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ہر سال نیب کی صرف رپورٹ آتی ہے کہ کرپشن ہو رہی ہے، نیب سمیت دیگر ادارے کیوں ہیں اگر وہ کام نہیں کر سکتے۔
حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو عمران خان سے ملاقات کرائے ، عمر ایوب
انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کو جواب دینا ہے، یہ سوچ پیدا کرنی ہو گی، ہم نے کشکول کو توڑنا ہے، اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہو گا، ہم نے اداروں کو با اختیار کرنا ہے، کے پی پہلا صوبہ ہے جہاں 30 ارب روپے قرضہ اتارنے کے لیے مختص کیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سال یونیورسٹی آف پشاور کو 50 کروڑ روپے دینا میرا کام ہے، اگر پیسے نہیں دیے تو میرے خلاف ’اووو‘ کر کے احتجاج کریں۔