پارا چنار میں 20 کلو گھی 11 ہزار میں فروخت ہونے لگا، دیگر اشیاء بھی مہنگی

image

پارا چنار میں اشیاء خورو نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، 20 کلو گھی 11 ہزار میں فروخت ہونے لگا۔

راستوں کی بندش کی وجہ سے اشیائے ضروریات زندگی خریدنے کیلئے شہریوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، عوام سے من مانے ریٹ وصول کئے جانے لگے۔

عوام کا کہنا ہے کہ چیزیں اپنی قیمت سے زیادہ داموں پر فروخت کی جا رہی ہیں، 20 کلو گھی 11 ہزار روپے میں، پچاس کلو چینی 10 ہزار روپے کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان ، ڈالر کی اونچی اڑان

ٹماٹر 600 روپے، پیاز 400 روپے، آلو 250 روپے، ہری مرچ 800 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے، مالٹا 800 روپے فی درجن جبکہ لیموں 600 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہورہاہے۔

پارا چنار میں عوام نے کہا ہے کہ قیمتیں انتہائی زیادہ ہونے کی وجہ سے سبزی اور دیگر ضرورت کی اشیاء خریدنے سے بھی قاصر ہیں۔

دوسری جانب کوئٹہ میں انڈوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں، مارکیٹ میں ایک انڈے کی قیمت 30 سے 35 روپے وصول کی جا رہی ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 360 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.