شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد سمیت دیگر پر فرد جرم عائد

image

لاہور: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد اور صنم جاوید پر فرد جرم عائد کر دی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں پر فرد جرم عائد کر دی۔

جن رہنماؤں پر فرد جرم عائد کی گئی ان میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد اور صنم جاوید شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈوبتی معیشت سنبھل گئی، پاکستان ترقی کرنے لگ گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب

ملزمان نے انسداد دہشتگردی عدالت میں صحت جرم سے انکار کر دیا۔ کیس کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں ہوئی۔

ملزمان کے خلاف 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ شادمان پولیس نے درج کر رکھا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.