پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر ، سپریم کورٹ میں درخواست دائر

image

پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر کرنے کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی۔

آئینی درخواست فہمید نواز انصاری ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں کہا گیا کہ پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزارڈالر کے مساوی کی جائے۔

طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری، سنگاپور کا پہلا نمبر

درخواست میں وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کو فریق بنایا گیا ہے، موقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان برطانوی کالونی رہا اور وہی قوانین یہاں پر لاگو ہیں۔

عدالتی کیسوں میں بھی امریکہ اور برطانوی عدالتوں کے فیصلوں اور قوانین کو مانا جاتاہے، درخواست میں کہاگیا کہ پاکستان میں بھی برطانوی اور امریکی لیبر قوانین ہونے چاہئیں۔

امریکہ اور برطانیہ میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر مقرر ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر مقرر کرنے کا حکم دے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.