پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

image

پاکستان میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں تین سے پانچ روپے فی لٹر اضافے کا خدشہ ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے، قیمتیں تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

18 اشیاء مہنگی، 10 سستی، 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا، ادارہ شماریات

برینٹ کروڈ فیوچر کی قیمت میں 0.35 فیصد اضافے کے ساتھ 77.32 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ چکی ہے، یہ مسلسل تیسری بار ہفتہ وار اضافہ ہے۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

حکومت کی جانب سے یکم جنوری کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا، پیٹرول کی قیمت 0.56 جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 2.96 روپے بڑھی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.