بانی پی ٹی آئی احتجاج، دھرنوں سے نہیں، عدالتوں کے ذریعے رہا ہوں گے، گورنر خیبر پختونخوا

image

کراچی: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) احتجاج اور دھرنوں سے نہیں بلکہ عدالتوں کے ذریعے رہا ہوں گے۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر پاکستان میں امن و امان تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ اور خیبر پختونخوا حکومت چاہتی ہے کہ کسی طرح اسلام آباد میں آگ لگائیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی احتجاج اور دھرنوں سے نہیں بلکہ عدالتوں کے ذریعے رہا ہوں گے۔ خیبرپختونخوا حکومت صرف بانی پی ٹی آئی کو رہا کروانا چاہتی ہے۔ اور صوبائی حکومت  کو حالات کی کوئی پرواز نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے مذاکرات کے حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا، مولانا فضل الرحمان

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاق کو پاراچنار کے معاملے پر مداخلت کرنا پڑے گی۔ کیونکہ پارا چنار کی صورتحال کو صرف صوبائی حکومت کنٹرول نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت پہلے کہتی تھی ہمارے صوبے سے فوج نکل جائے۔ اور اگر فوج خیبر پختونخوا سے نکل جائے تو آپ صوبے کو نہیں سنبھال سکتے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.