سربراہ سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان پنجاب کے 4 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔
ترجمان جے یو آئی پنجاب کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا لاہور ایئر پورٹ پر جے یو آئی کے عہدیداروں نے استقبال کیا، 12 جنوری کو ملتان میں ختم بخاری کی تقریب سے خطاب کرینگے۔
پی ٹی آئی نے مذاکرات کے حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا، مولانا فضل الرحمان
ترجمان نے بتایا کہ سربراہ جمعیت علمائے اسلام 13 جنوری کو ملتان میں فضلاء کنونشن اور 14 جنوری کو استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کریں گے۔