بانی پی ٹی آئی کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر اعتراضات عائد

image

لاہور: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر اعتراضات عائد کر دیئے گئے۔

لاہور ہائیکورٹ میں 13 جنوری کو بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر اعتراضات کے ساتھ سماعت ہو گی۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی احتجاج، دھرنوں سے نہیں، عدالتوں کے ذریعے رہا ہوں گے، گورنر خیبر پختونخوا

بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ اور بانی پی ٹی آئی نے جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھی۔

بانی پی ٹی آئی کی طرف سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ 9 مئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا۔ اور سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ 2 سال سے مقدمات کا سامنا کر رہا ہوں۔ اور انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ 8 مقدمات میں ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے۔

واضح رہے کہ لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی 8 درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔ جبکہ بانی پی ٹی آئی پر لاہور میں 9 مئی کے کل 12 مقدمات درج ہیں۔ جس میں سے 4 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.