بلوچستان سے پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن معطل

image

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کی صوبائی نشست پی بی 45 سے پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار علی مدد کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 45 کے پریزائیڈنگ افسر (آر او) 16 جنوری کو فارم 45 طلب کر لیے۔

الیکشن کمیشن کے 2 رکنی کمیشن نے کامیاب امیدوار علی مدد کی معطلی کا فیصلہ جاری کیا۔

جاری کردہ فیصلے میں کہا گیا کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے درخواست گزار محمد عثمان نے فارم 45 جمع کرائے ہیں۔ اور درخواست گزار کے فارم 45 میں اور فارم 47 میں واضح فرق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی این آر او کیلئے جھک گئے ہیں، عظمیٰ بخاری

فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے جمع کرائے گئے فارم 45 پر انگوٹھوں کے نشانات واضح ہیں۔ اور درخواست گزار کے مطابق ووٹوں کی گنتی کا آر او نے نوٹس نہیں دیا۔

الیکشن کمیشن نے آر او سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.