تحریک انصاف کی اتحادی جماعت سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے کہا ہے کہ عمران خان نے واضح کیا کہ 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو مذاکرات آگے نہیں بڑھیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے کنٹرولڈ ماحول میں ملاقات کرائی گئی۔ 31 جنوری تک جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو مذاکرات آگے نہیں چلیں گے، 31 جنوری کی تاریخ میں توسیع کا اختیارصرف بانی کے پاس ہے۔
24نومبر کے احتجاج کے دوران عمران خان کو رہا کرنے کی پیشکش ہوئی تھی ،شیر افضل مروت
انہوں نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا جو بھی فیصلہ ہوگا، منظور ہو گا، کسی کا ہینڈ پِک فیصلہ قطعاً قابل قبول نہیں۔
القادر ٹرسٹ کیس کے حوالے سے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پتہ ہے کہ کیا فیصلہ آ رہا ہے، یہ فیصلہ پاکستان کی نیک نامی نہیں بنے گا۔