توانائی کے شعبے میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر اعظم

image

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں خواتین کی تعلیم سے متعلق شاندار کانفرنس ہوئی۔ اور خواتین کی تعلیم سے متعلق بڑے چیلنجز درپیش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) اور مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل کی پاکستان آمد خوش آئند ہے۔ اور تعلیم کا شعبہ معاشرے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

قومی ایئر لائن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ یورپ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی پر کابینہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اور یورپ کے لیے پی آئی اے کی بحالی بڑی کامیابی ہے۔ امید کرتے ہیں پی آئی اے کی پروازیں جلد لندن بھی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ کرم میں حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔ اور کرم میں بنکرز کو بھی گرایا جا رہا ہے۔ امید ہے اسٹیک ہولڈرز مل کر کرم میں امن برقرار رکھیں گے۔ جبکہ کرم میں اشیائے خورونوش اور ادویات پہنچا دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کے فیصلے کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر گوہر

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے دفاع کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابل ستائش ہیں۔ اور پاک فوج کی قربانیوں کی پوری قوم معترف ہے۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.