امریکا میں ہونے والے فیصلے پاکستان پر اثر انداز ہوتے ہیں ، اسد عمر

image

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ امریکا میں ہونے والے فیصلے پاکستان پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی واضح کہہ چکے وہ امریکا کی طرف نہیں دیکھ رہے۔

بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں اختلاف کا فائدہ ن لیگ اٹھا رہی ہے ، فواد چوہدری

انہوں نے مزید کہا کہ فیصلے تحریک انصاف کے حق میں ہوں یا خلاف، یہیں ہونے چاہئیں۔ میں نے سیاست میں نہیں آنا لیکن خدمت کیلئے تیار ہوں۔

قبل ازیں انسداد دہشتگردی عدالت میں سابق وزیر کی 3 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.