لاہور کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہونے کا انکشاف

image
لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ افراد قید ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

صوبائی دارلحکومت کی دونوں جیلز میں اسیران کی تفصیلات کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں اس وقت 6 ہزار 675 اسیران قید ہیں۔ جبکہ جیل میں صرف 2 ہزار قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق یکم جنوری 2024 سے 5 ستمبر تک ڈسٹرکٹ جیل میں 42 قیدیوں کی موت واقعہ ہوئی۔ اور جیوڈیشل انکوائری کے مطابق 31 افراد قدرتی موت مرے جبکہ ایک نے خودکشی کی۔ 10 افراد کی وجہ موت کا تاحال تعین نہ ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں: لوگوں کا کورکمانڈر ہاؤس کے اندر جانا سکیورٹی کی ناکامی ہے، سپریم کورٹ

سینٹرل جیل لاہور میں بھی گنجائش سے زیادہ افراد قید ہیں۔ جن کی تعداد 3 ہزار 810 ہے۔ جبکہ سینٹرل جیل لاہور میں 2 ہزار 360 قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق سینٹرل جیل لاہور میں یکم جنوری 2024 سے 21 ستمبر تک 26 قیدی جاں بحق ہوئے۔ اور جاں بحق ہونے والے قیدیوں میں سے 18 کی قدرتی موت ہوئی۔ 8 افراد کی موت کا تاحال تعین نہ کیا جا سکا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.