نظام عدل سے اعتماد اٹھ گیا ، بشریٰ بی بی کا جج سے مکالمہ

image

ڈی چوک احتجاج کیس میں عبوری ضمانتیں منظور ہونے کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان مکالمہ ہوا۔

جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ تھوڑا وقت لگ گیا لیکن قانونی ضابطے پورے کیے گئے ہیں، جس پر بشریٰ بی بی نے کہا کہ کوئی بات نہیں، ہمارا نظام عدل سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔

توشہ خانہ ٹو کیس،عمران خان اور بشریٰ بی بی کابریت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

جج نے کہا کہ ایسا نہیں ہے، ہر جگہ سے اعتماد نہیں اٹھا، نظام عدل جیسا بھی ہے اگر ختم ہو گیا تو سوسائٹی ختم ہو جائیگی ، آپ کچہری میں بھی پیش ہوتی رہی ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ نے کہا کہ ہمارے ساتھ جو ہوا ہے اسکے بعد یقین ختم ہو گیا ہے، ایک جج کا بلڈ پریشر ہائی ہو گیا ، انہوں نے سزا سنانی تھی اور وہ سنائی۔

لوگوں کا کورکمانڈر ہاؤس کے اندر جانا سکیورٹی کی ناکامی ہے، سپریم کورٹ

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ نے کہا کہ ملک میں قانون ہے لیکن انصاف نہیں، بانی پی ٹی آئی آئین کی بالادستی کے لیے قید ہیں، جج نے کہا کہ ہم نے سب مل کر کر ملک کے لیے ساتھ چلنا ہے، آپ تمام مقدمات میں شامل تفتیش ہو جائیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.