صوبائی حکومت کو جو پیسے ملے وہ یہ سارے کھا پی گئے، گورنر خیبر پختونخوا

image

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کو این ایف سی ایوارڈ کی مد میں جو پیسے ملے وہ سارے کھا پی گئے۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی مذاکرات کے حق میں ہے لیکن شرائط پر مذاکرات نہیں ہوتے۔ یہ پہلے مذاق اُڑاتے تھے اور اب این آر او کی بھیک مانگی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلے مولانا فضل الرحمان کا مذاق بناتے تھے اب وہ مسیحا بن گیا ہے۔ جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جو کیا اس کی ان کو سزا ضرور ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: توانائی کے شعبے میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر اعظم

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قانون سازی میں عقل استعمال کرنا پڑتی ہے۔ جبکہ یہ وزیروں کے سامنے ایلیٹ فورس کھڑی کرنا چاہتے تھے لیکن میں نے منع کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ میں صوبائی حکومت کو کوئی غلط کام نہیں کرنے دوں گا۔ اور اگر یہ پیار سے بات نہیں مانیں گے تو ڈنڈا چلے گا۔

گورنر نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو این ایف سی ایوارڈ کی مد میں جو پیسے ملے یہ وہ سارے کھا پی گئے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.