رکی پونٹنگ نے چیمپئنز ٹرافی کی پیشگوئی کر دی ۔۔ کون سی 2 ٹیموں کو فائنل میں دیکھتے ہیں؟

image

معروف اسٹار پلیئر اور سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل کی پیش گوئی کر دی۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ آسڑیلیا اور انڈیا کو چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل میچ کھیلتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔

ساتھ ہی پونٹنگ نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان ٹیم دونوں ٹیموں کے لیے چیلنج بنے گی۔

رکی پونٹنگ نے آئی سی سی ریویو میں اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ، انڈیا اور آسٹریلیا دونوں ٹیموں میں کوالٹی پلیئرز ہیں، اور انکی حالیہ تاریخ اور آئی سی سی ایونٹس میں کارکردگی سب کچھ واضح کرتی ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے پاکستانی ٹیم کی بھی تعریف کی، ان کا کہنا تھا کہ ون ڈے میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی کافی اچھی رہی ہے، اسلیئے یہ باقی ٹیموں کو ٹکر کا مقابلہ دے سکتی ہے۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.