سہ ملکی سیریز کا دوسرا میچ ، نیوزی لینڈ کیخلاف جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری

image

سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری ہے ، جنوبی افریقا کے اوپنرز نے اچھا آغاز کیا۔

جنوبی افریقا نے ایک وکٹ کے نقصان پر39 رنز بنائے ہیں ، اس سے قبل لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ کے کھلاڑی رچن رویندرا جنوبی افریقا کیخلاف میچ سے باہر

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر کا کہنا ہے کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، راچن رویندرا کی جگہ کونوے کو شامل کیا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باووما نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو پہلے فیلڈنگ ہی کرتے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.