پاکستان کو شکست،نیوزی لینڈ نے تین ملکی سیریز جیت لی

image

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر تین ملکی کرکٹ سیریز جیت لی۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 243 رنز کا ہدف دیا جو نیوزی لینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل 57،ٹام لیتھم 56،ڈیوڈ کانوائے 48 رنز بنا کر نمایاں بلے بازرہے۔

سپریم کورٹ میں نئے ججز کے بعد سنیارٹی لسٹ اپ ڈیٹ

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 2، ابرار احمد، سلمان آغا اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، قبل ازیں پاکستان نے  نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 243 رنز کا ہدف دیا۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس پاکستان نے جیتا اورپہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ،پاکستان کی پوری ٹیم 49.3اوورز میں 242 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ۔

محمد رضوان 46، سلمان آغا 45، طیب طاہر 38 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ، فخر زمان  10،بابر اعظم 29،سعود شکیل 8،خوشدل شاہ 7،فہیم اشرف 22،شاہین آفریدی 1،نسیم شاہ 19 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ابرار احمد ایک رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔

معمول سے کم بارشیں،پنجاب میں خشک سالی الرٹ جاری

نیوزی لینڈ کی جانب سے ول او رورکی نے 4 اور مائیکل بریسویل نے2وکٹیں حاصل کیں،ول او رورکی پلیئر آف میچ قرار پائے،جبکہ سلمان آغا پلیئر آف دی سیریزٹھہرے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.