آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری

image

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کر دیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے 7 بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کیے گئے ہیں۔ اور کسی بھی بھارتی صحافی کا ویزا مسترد نہیں کیا گیا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی میں 20 کامیابیاں حاصل کرنے والی ٹیم بن سکتی ہے

گزشتہ روز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی افتتاح تقریب کا انعقاد لاہور میں کیا گیا۔ جس میں آتش بازی اور لائٹ شو ہوا۔ تقریب میں گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ اسٹیڈیم بنائے ہیں۔ اور ہمارے ساتھ تعاون کرنے پر آئی سی سی کا شکرگزار ہوں۔ تمام سیکیورٹی ایجنسیوں، پنجاب اور سندھ حکومت کا بھی شکرگزار ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہو رہا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.