چیمپیئنز ٹرافی: بین ڈکٹ کے 165 رنز، انگلینڈ کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 352 رنز کا ہدف

image

چیمپئنز ٹرافی گروپ بی کے اہم میچ میں انگلینڈ نے بین ڈکٹ کی شاندار 165 رنز اننگز کی بدولت آسٹریلیا کو جیت کے لیے 352 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔ 

آسٹریلیا اور انگلینڈ آج مدمقابل، قذافی اسٹیڈیم آنے والے شائقین کیلئے پارکنگ پلان جاری

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ 68، بٹلر 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، آسٹریلیا کے ڈوارسوئس نے تین، زیمپا اور لبوشین نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ انگلینڈ نے چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف دیا ہے۔

مقررہ 50 اوورز میں انگلینڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز بنائے۔

ٹاس جیت کر آسٹریلین کپتان کا کہنا تھا کہ ہم پہلے فیلڈنگ کریں گے۔جب ہم پریکٹس کر رہے تھے تو گراؤنڈ میں نمی تھی، اسٹیو اسمتھ نے کہاکہ پچ سے سوئنگ مل سکتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.