چیمپئنز ٹرافی،پاکستان کی 8ویں وکٹ222رنز پر گر گئی

image

چیپمئز ٹرافی کے اہم میچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 41رنز پر گری،بابراعظم 23رنز بنا کر آؤٹ ہو ئے،دوسری وکٹ 47رنز پراس وقت گری جب امام الحق26گیندوں پر10رنز بنا کر رنز آؤٹ ہو ئے،کپتان محمد رضوان46 رنز بنا کر آؤٹ ہو ئے ،سعود شکیل نے 62 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی پانچویں وکٹ165رنز پرگری۔طیب طاہر4رنز بنا کر آؤٹ ہو ئے،پاکستان کی چھٹی وکٹ200رنز پر گرگئی،نائب کپتان سلمان علی آغا19رنز بنا کر آؤٹ ہو ئے، ساتویں وکٹ بھی 200 رنز پر گری ، شاہین آفریدی پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوئے۔

پاکستان کی 8ویں وکٹ222رنز پر گری،نسیم شاہ 14رنز بنا کر آؤٹ ہو ئے،حارث رئوف اور خوشدل شاہ کریز پر موجود ہیں۔

ٹاس سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتان مصافحہ کرتے ہوئے۔

قبل ازیں چیمپئنز ٹرافی کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،قومی کپتان محمدرضوان کا ٹاس جیتنے کے بعد کہنا تھا کہ ہم اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے ،ہر میچ اہم ہوتا ہے،ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ،فخرزمان کی جگہ امام الحق کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم پر نیوزی لینڈکیخلاف سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد

اس گراؤنڈ میں پاکستان کاریکارڈ اچھا ہے،بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے،اہم ترین میچ ہے،اسے جیتنے کی کوشش کریں گے۔

پاکستانی کرکٹرز قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہیں۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ ٹاس جیتنا ہارنا کوئی مسئلہ نہیں،بطور ٹیم بہترین کھیلیں گے،ہم پہلے بالنگ ہی کرنا چاہتے تھے۔

ہمارے پاس تجربہ کار بیٹرز موجود ہیں،ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

بھارتی کرکٹر ترانے کے احترام میں کھڑے ہیں۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے پہلا اوور کرایا جس میں انہوں نے 5 وائیڈ بالز کراڈالیں۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون

محمد رضوان،امام الحق،بابراعظم ،سلمان علی آغا،سعود شکیل،خوشدل شاہ ،ابراراحمد ،طیب طاہر،شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف ،نسیم شاہ

بھارت کی پلیئنگ الیون

روہت شرما،شُبھ مَن گِل،ویرات کوہلی،شریاس آئیر،کے ایل راہول،ہاردِک پانڈیا،رویندرا جدیجہ،کُلدیپ یادوو ،اکشرپٹیل،محمد شامی ،ہرشِت رانا


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.