ہیڈکوچ افغانستان کرکٹ ٹیم جوناتھن ٹروٹ کا کہنا ہے کہ جیت پر بہت خوشی ہے،امید ہے ہم اگلا میچ بھی جیتیں گے۔
پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے،سینئر کھلاڑی جونیئر کھلاڑیوں کی رہنمائی کرتے ہیں۔
آخری دس اوورز میں 113 رنز پڑے جو کافی نقصان دہ ثابت ہوئے،جوز بٹلر
جیت کیلئے ایک دوسرے کا ساتھ دینا ضروری ہوتا ہے،آج ہمارے تمام کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کرکٹ ٹیم کیلئے اتنی سپورٹ ملنا خوشی کی بات ہے۔یاد رہے افغانستان اپنا آخری میچ 28 فروری کو لاہور میں آسٹریلیا کیخلاف کھیلےگا۔