ذاتی وجوہات کے علاوہ ٹخنے میں درد کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے دستبردار ہوا ، مچل اسٹارک

image

آسٹریلوی فاسٹ بائولر مچل اسٹارک کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے دستبردار ہونے کی وجہ سامنے آ گئی۔

آسٹریلوی فاسٹ بائولر نے ٹورنامنٹ شروع ہونے سے قبل ذاتی وجوہات کو چیمپئنز ٹرافی سے دستبرداری کی وجہ بتایا تھا۔

اس حوالے سے مچل اسٹارک کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی نہ کھیلنے کی کچھ  ذاتی وجوہات تھیں، اس کے علاوہ میرے ٹخنے میں مسلسل درد رہ رہا تھا، میں اسے آرام دینا چاہتا تھا۔

افغانستان نے سنسنی خیز مقابلے میں انگلینڈ کو شکست دیکر چیمپئنز ٹرافی سے باہر کردیا

انہوں نے کہا کہ ابھی آئی پی ایل بھی شروع ہونے والی ہے، لیکن سب سے بڑھ کر ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ہے، میں خود کو ٹیسٹ  کے فائنل کے لیے تیار رکھنا چاہتا ہوں۔ اگلے 2 ماہ کرکٹ کھیلوں گا تو ٹیسٹ کے فائنل کے لیے تیار ہوں گا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.