دانش تیمور کے چار شادیوں کے بیان پر عائزہ خان نے کیا کہا؟ اداکارہ نے سب کا منہ بند کر دیا

image

اللّٰہ ہمیں ہمیشہ ساتھ رکھے، عائزہ خان

دانش تیمور اپنے 4 شادیوں کے بیان کی وجہ سے ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہیں، اور اس وجہ سے صارفین بھی ان سے کافی ناخوش دکھائی دیئے۔ جس کے چلتے اب ان کی اہلیہ عائزہ خان کا بھی ردعمل سامنے آ گیا۔

گزشتہ روز دانش نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ، مجھے معلوم ہے کہ آپ سب مجھ سے ناراض ہیں، کچھ لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ میں نے اپنی بیوی عائزہ خان کی بے عزتی کی ہے لیکن ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنی بیوی سے بے حد محبت کرتا ہوں، میں عام طور پر ’فی الحال‘ کا لفظ بہت زیادہ استعمال کرتا ہوں اور اس کا مطلب یہی ہوتا ہے کہ میں اس وقت کسی چیز کے بارے میں نہیں سوچ رہا، میں ہمیشہ حال میں جیتا ہوں اور مستقبل کے بارے میں زیادہ بات نہیں کرتا کیونکہ ایک دن ہم سب نے مر جانا ہے۔

دانش تیمور نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ میں نے غلطی سے یہ لفظ مولانا صاحب کے ساتھ گفتگو کے دوران استعمال کیا، لیکن اگر آپ سب کو میری اس بات سے تکلیف پہنچی ہے تو میں دل کی گہرائیوں سے معذرت خواہ ہوں۔

دانش تیمور کی اس ویڈیو پیغام کے کمنٹ باکس میں اداکارہ عائزہ خان نے بھی اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

عائزہ خان نے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے دانش تیمور کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ نے لکھا کہ، "اللّٰہ ہم دونوں کو ہمیشہ ایک ساتھ رکھے، میں آپ سے محبت کرتی ہوں۔"


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.