چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مشیر عامر میر نے کہا ہے کہ سکولز اور کالجز کے بچوں کو قومی کرکٹ میں شامل کرنے پر کام کر رہے ہیں۔سنیچر کو چیئرمین پی سی بی کے مشیر عامر میر نے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد کے ساتھ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سکولوں سے انڈر 16 جبکہ کالجز سے انڈر 18 تک کی کھیپ ملے گی۔عامر میر نے کہا کہ ’اس سلسلے میں سکولز اور کالجز میں ٹریننگ کمپیس لگائے جائیں گی۔ اس میں گرلز سکولز اور کالجز بھی شامل ہوں گے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر یہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’سکولز اور کالجز میں ٹیلٹ ہنٹ پروگرام کے لیے رجسٹریشن کا آغاز اگلے ماہ سے ہو گا۔‘’کھلاڑیوں کو سلیکٹ کر کے ستمبر سے نومبر تک ٹورنامنٹ کھیلایا جائے گا۔ قومی کوچز نئے ٹیلنٹ کی تربیت کریں گے۔‘عامر میر نے کہا کہ ’ٹورنامنٹ کے انتظامات اور مالی معاونت پی سی بی کرے گا۔‘