بلوچستان: مسلح افراد کا جوڈیشل کمپلیس پر حملہ، عمارت نذرآتش، قاضی بھی اغوا

image

بلوچستان کے ضلع خاران میں مسلح افراد نے جوڈیشل کمپلیس پر حملہ کرکے عمارت کو آگ لگادی جبکہ قاضی کو بھی اغوا کرکے ساتھ لے گئے۔

بدامنی سے متاثرہ بلوچستان کے ضلع خاران میں نامعلوم مسلح افراد نے مسکان کے علاقے میں واقع جوڈیشل کمپلیکس کی عمارت پر حملہ کردیا اور عمارت کو آگ لگادی۔

سوشل میڈیا پر وائر ل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک عمارت میں آگ کے باعث دھواں اٹھ رہا ہے اور لوگ کھڑے ہیں۔

خاران پولیس حکام نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے "ہماری ویب" کو بتایا کہ مسلح افراد نے مسکان قلات میں واقع جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کیا، جہاں پر سیشن کورٹ بھی موجود ہے، مسلح افراد نے عدالت کو آگ لگادی جبکہ قاضی کو اپنے ساتھ لے گئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US