اورنگی ٹاؤن میں جھگڑے کے دوران شوہر کو قتل کرنے والی بیوی گرفتار، اسلحہ برآمد

image

کراچی: اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر ساڑھے گیارہ میں گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 35 سالہ محمد حسین جاں بحق ہو گیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لائی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ فائرنگ مقتول کی اہلیہ نے کی جبکہ قتل میں استعمال ہونے والا پستول مقتول حسین کا ہی تھا۔ اقبال مارکیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے الزام میں خاتون کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق مذکورہ جوڑے کے درمیان کافی عرصہ سے جھگڑوں کا سلسلہ جاری تھا، جبکہ ایک ہفتہ قبل بھی اسی نوعیت کے جھگڑے کے دوران فائرنگ سے اہل خانہ زخمی ہوئے تھے۔

پولیس گرفتار ملزمہ سے مزید تفتیش کررہی ہے جبکہ ضابطے کی کارروائی کے بعد مقتول کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US