ڈی آئی خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ، خودکش دھماکا، 3 دہشت گرد ہلاک

image

ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کے 7/8 دہشت گردوں نے پولیس ٹریننگ سینٹر پر بھاری ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کردیا۔

ڈیرہ پولیس کے جوانوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک خودکش بمبار نے پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب دھماکا سے خود کو اڑا لیا ہے۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے 3 دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ اب بھی شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اعجاز شہید پولیس لائن سے مزید نفری پولیس ٹریننگ سینٹر کی طرف روانہ کردی گئی ہے، تمام تر آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ خود کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US