دولت کے لیے شادی کرنے کے الزامات پر کرن خان کا کرارا جواب

image

میں نے دولت کے لیے شادی نہیں کی، ساری زندگی خود محنت کرکے کمایا ہے، سمجھ نہیں آتا لوگ مجھ پر تنقید کیوں کر رہے ہیں۔ گھر بڑا ہو یا چھوٹا، میرے لیے اہم بات یہ ہے کہ وہاں اپنائیت اور سکون ہو۔معروف ٹی وی میزبان کرن خان نے کاروباری شخصیت مرزا اشتیاق بیگ سے شادی کے بعد ہونے والی تنقید پر خاموشی توڑ دی۔

حال ہی میں نادیہ خان کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے کرن خان نے اپنی شادی سے متعلق کئی دلچسپ انکشافات کیے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پہلے شادی کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی تھیں، تاہم مرزا اشتیاق بیگ سے ان کی واقفیت پہلے ہی تھی کیونکہ وہ ان کی فاؤنڈیشن کے ساتھ کام کر چکی تھیں۔ وقت کے ساتھ دونوں کو احساس ہوا کہ انہیں زندگی میں ایک دوسرے کے ساتھ کی ضرورت ہے۔

کرن خان کے مطابق شادی کی پیشکش سب سے پہلے مرزا اشتیاق بیگ نے کی اور معاملے کو طول دینے کے بجائے براہِ راست ان کے گھر والوں سے ملاقات کی۔ تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے، جسے وہ اللہ کی طرف سے بہتر فیصلہ سمجھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کو اس بات کا افسوس ہے کہ وہ پہلے ایک دوسرے کی زندگی میں کیوں نہیں آئے، کیونکہ تنہا رہتے ہوئے وہ زندگی کی بہت سی چھوٹی خوشیوں سے محروم تھے۔

واضح رہے کہ کرن خان اور معروف کاروباری شخصیت مرزا اشتیاق بیگ نے رواں سال ستمبر میں مسجد الحرام میں نکاح کیا تھا اور ایک ساتھ عمرہ بھی ادا کیا۔ کرن خان کا کہنا ہے کہ دولت زندگی کی ضرورت ضرور ہے، لیکن کسی رشتے کی اصل اہمیت پیسے یا بڑے گھر سے نہیں بلکہ محبت، اعتماد اور ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے سے ہوتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US