آج کل جس طرح کا موسم چل رہا ہے اس میں خواتین کو کافی اسکن پروبلمز کا سامنا ہے، ایسے میں بار بار پارلر جا کے ٹریٹمنٹ کروانا یا مہنگی کریمیں خریدنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے اور نہ ہی یہ سب ہر کسی کے چہرے پر سوٹ کرتا ہے۔ آج کل زیادہ تر خواتین بیوٹی پروڈکٹ استعمال کرنے کے بجائے ہوم ریمیڈیز یعنی گھریلو فیس پیک، ماسک اور کریمز کو ترجیح دے رہی ہیں۔
تو آج ایسی ہی خواتین کیلیئے ہم لائے ہیں ڈاکٹر بلقیس کی قدرتی اجزاء سے تیار کی گئی کریم جو نہ صرف آپ کا رنگ گورا کرئے گی بلکہ جلد کی پگمنٹیشن ٹھیک کرکے آپکی جلد کو چمکدار بھی بنائے گی۔
درکار اجزاء
۔ تازہ ایلو ویرا کا پتّا
۔ آدھا ثابت ہلدی کا ٹکڑا (اگر نہیں ہے تو ہلدی پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ)
۔ گنے کا رس آدھا کپ (اگر نہیں ہے تو شہد کا استعمال کریں)
۔ مولیٹھی پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
۔ سوکھا دودھ 1 کھانے کا چمچ
ابٹن کریم بنانے کا طریقہ
۔ ایلو ویرا کے پتّے کو کاٹ کر اسکا جیل نکال لیں اگر آپکی اسکن احساس ہے تو جیل کی مقدار زیادہ رکھیں۔ اب ان تمام اجزاء کو گرینڈر میں ڈال کر پیس لیں، جب پِس جائے تو اسے چھان کر ایک پیالے میں نکال لیں۔
۔ اگر کریم پتلی لگے تو اس میں سوکھا دودھ شامل کرکے اسے کریمی شکل دے دیں، اس کریم کو آپ ایکنی پر لگائیں، رنگ گورا کرنے کے لیئے لگائیں یا چہرے کی پگمنٹیشن کیلیئے استعمال کریں یہ آپ کو فائدہ پہنچائے گی
۔ اس کریم کو آپ چہرے پر 15 منٹ سے 30 منٹ تک لگا رہنے دے سکتے ہیں اور اسے ہفتے میں تین بار استعمال کرسکتے ہیں۔