دن میں صرف ایک منٹ یہ کام کریں ۔۔ جانیئے آنکھوں کے پاس موجود جھریوں اور سوجن کو کم کرنے کی یہ کون سی ورزش ہے؟

image

چہرے پر عمر کا پتہ آنکھوں کے گرد نمودار ہونے والی جھریوں سے چلتا ہے، زرا عمر بڑھی نہیں کہ اثرات چہرے پر ظاہر ہونا شروع ہوجاتے ہیں، اور بات صرف عمر بڑھنے کی نہیں ہے بلکہ آج کل تو سورج کی مضر شعاعوں اور کیمکیل زدہ اشیاء کے مسلسل استعمال کی وجہ سے بھی چہرے پر وقت سے پہلے جھریاں آنے لگتی ہیں۔

ہماری آنکھیں وہ حصہ ہیں جہاں جھریاں سب سے زیادہ گھر بناتی ہیں، اس لئے آج ہم آپ کو آنکھوں کے گرد جھریاں ختم کرنے کی آسان ترین جاپانی ورزش بتارہے ہیں۔ جسے روزانہ 1 منٹ کرنے سے آپ کی آنکھیں پہلے کی طرح خوبصورت اور جھریوں سے پاک ہوجایئں گی۔

آنکھوں کے کنارے پنجوں کے نشان (کرو فیٹ):

آنکھوں کے کنارے کچھ اس قسم کے نشان بن جاتے ہیں جن کو کوّے کے پنجوں سے مماثلت کی وجہ سے "کرو فِیٹ" کہا جاتا ہے۔ ان کو ختم کرنے کے لئے اپنی انگلی نشانات کے کنارے رکھیں اور ہلکے سے دباتے ہوئے اوپر کی جانب ہاتھ لے جائیں اور تین بار یہ عمل کریں، روانہ یہ ورزش دن میں تین بار دہرائیں۔

آنکھوں کے نیچے لائینز:

آنکھوں کے نیچے نمودار ہونے والی لائنز کو کم کرنے کے لئے اپنی شہادت کی انگی، بڑی اور تیسری انگلی کو ان لائنز پر رکھیں اور دس سیکنڈ تک ہلکے سے دبائے رکھیں پھر چھوڑ دیں۔ بہترین نتائج کے لئے یہ ورزش دن میں تین بار دہرایئں

آنکھوں کے نیچے سوجن:

آنکھوں کے نیچے سوجن یا ڈھلکی ہوئی جلد ختم کرنے کے لئے جلد کو بیچ کی تین انگلیوں سے ہلکے سے دبائیں اور دھیرے دھیرے چند سیکنڈز اوپر نیچے گھمائیں اور چھوڑ دیں اور پھر ایسا ہی کریں۔ یہ ورزش بھی دن میں تین بار کرنے سے بہترین نتائج سامنے آتے ہیں۔

ورزش کرنے کا طریقہ:

مزید طریقے دیکھنے اور سمجھنے کیلیئے نیچے دی گئی ویڈیو دیکھیں

You May Also Like :
مزید

Aankhon Ki Sujan Khatam Karne Ka Tarika

Aankhon Ki Sujan Khatam Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Aankhon Ki Sujan Khatam Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.