ڈاکٹر خُرم نے بتائی گھر میں بڑھتے ہوئے ایکنی کو کنٹرول کرنے کی آسان ٹپ جو بنائے آپ کے چہرے کو بالکل صاف

image

چہرے کی خوبصورتی ہر کسی کو اچھی لگتی ہے لیکن جب ایکنی ہو جائے تو یوں معلوم ہوتا ہے جیسے چہرہ بلکل خراب ہوگیا ہے، میک آپ بھی کریں تو وہ فکس نہیں ہوتا اور نہ جلد نرم و ملائم رہتی ہے۔

اسی لئے عام طور پر خواتین مختلف اینٹی ایکنی دوائیں بھی استعمال کرتی رہتی ہیں اور مختلف ٹوٹکے بھی، مگر بہتر یہی ہے کہ وہ ٹپس استعمال کی جائیں جو ڈاکٹر بھی مشورے دیتے ہیں تاکہ جلد پر کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہو۔

آج وومن کارنر سے جانیے ڈاکٹر خرم کا بتایا گیا ایکنی کو کنٹرول کرنے کا بہترین طریقہ جو نہ صرف ایکنی کو کنٹرول کرے بلکہ جلد کو بھی حسین بنائے۔

کریم بنانے کا طریقہ:

3

اسٹابیری، ایک چمچ شہد، ایلوویرا کا خالص گودا ایک کھانے کا چمچہ، ایک چمچ گرین ٹی، ایک چمچ گلیسرین، ایک چھوٹا ٹکڑا دودھ میں بھیگی ہوئی ملتانی مٹی جبکہ کچے دودھ کی مقدار زیادہ ہو کم سے کم 5 چمچ، ایک کھانے کا چمچ حسنِ یوسف پاؤڈر، 5 سے 6 عدد گُلِ خیرو (ڈرائیڈ چائنہ روز)، ایک چائے کا چمچ اُبٹن، دو کھانے کا چمچ عرقِ گلاب اب ان اجزاء کو بلینڈ کر کے ائیر ٹائٹ کنٹینر میں رکھ لیں۔

استعمال کرنے کا طریقہ:

بلینڈ کر کے اس کریم کو روزانہ 7 دن تک لگائیں اور یاد رکھیں کہ ِاسے 7 دن تک ہی رکھا جا سکتا ہے تو اس کو 7 دنوں میں ختم کر کے اگلے ہفتے کے لئے دوبارہ تیار کریں۔

You May Also Like :
مزید

Acne Control Karne Ka Tarika By Dr Khurram

Acne Control Karne Ka Tarika By Dr Khurram - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Acne Control Karne Ka Tarika By Dr Khurram. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.