ایکنی سے پریشان ہیں تو استعمال کریں دارچینی اور پائیں چہرے کے داغ دھبوں پر قابو

image
دار چینی کھانوں میں استعمال ہونے والی عام سی شے ہے جسے سب ہی جانتے ہیں۔ لیکن کھانے کے علاوہ بھی اس میں قدرت نے بہت سے فوائد چھپا رکھے ہیں۔ آج جانیے کہ کیسے دار چینی آپ کے خوبصورتی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

میرے چہرے پر ہر کچھ دن بعد ایکنی ہوجاتی تھی اور چہرہ برا لگتا تھا جس سے میں پریشان رہتی تھی پھر میں نے ایکنی پر قابو پانے کے لیے دار چینی کا استعمال کیا اور پھر اس کے نتائج نے مجھے بہت متاثر کیا۔

طریقہ:

٭ دارچینی کا ایک چمچ پاؤڈر بنائیں اور اس میں ایک ہی چمچ شہد اور لیموں کا رس شامل کر کے فیس پیک بنا لیں۔

٭ اس فیس پیک کو اچھی طرح چہرے پر ہلکے ہاتھ کی مالش سے لگائیں اور بیس منٹ بعد سادے پانی سے دھو لیں۔

٭ اس کو لگانے سے آپ کے چہرے کے داغ دھبے، جھائیاں ہی دور نہیں ہوں گی بلکہ خاص طور پر آپ کی ایکنی بھی کنٹرول میں آنے لگے گی۔

٭ یہ ایکنی کے نشانات کو دور کرنے میں بھی مدد دیتی ہے۔ کیونکہ اس کی مدد سے چہرے کے کھلے مساموں کی صفائی ہوجاتی ہے اور اندر موجود گندگی ختم ہوتی ہے جس سے نشانات بھی دیرپا نہیں رہتے۔

٭ اس کا دن میں دو مرتبہ استعمال کریں اور گرمی کے موسم میں اضافی آئل کی شکایت پر بھی قابو پائیں

You May Also Like :
مزید

Acne Kam Karne Ka Tarika

Acne Kam Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Acne Kam Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.