چہرے پر ایکنی ہوگئی ہے یا پھر ۔۔۔ ٹوتھ پیسٹ میں بیکنگ سوڈا ملا کر چہرے پر لگائیں اور نتائج دیکھ کر حیران رہ جائیں

image

ٹوتھ پیسٹ صرف دانتوں کو صاف کرنے کے لئے ہی فائدے مند نہیں بلکہ اس کے بہت سے استعمال ہیں جو واقعی زبردست نتائج دیتے ہیں۔

کیونکہ ٹوتھ پیسٹ میں سوڈیئم، فلورائیڈ، گلائسرول، سوربیٹال، کیلشئیم کاربونیٹ، سوڈیئم لارئیل سلفیٹ اور پیور سلفیٹس پائے جاتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ٹوتھ پیسٹ کلیننگ کے مسئلوں میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

بیکنگ پاؤڈر اور ٹوتھ پیسٹ کو ایک ساتھ ملا کر 10 دن استعمال کرنے سے آپ کے چہرے پر موجود تمام بلیک ہیڈز نکلنے لگیں گے، کچھ مکمل طور پر ختم ہو جائیں گے اور جو گہرے بلیک ہیڈز ہیں وہ مذید کچھ روز میں ختم ہو جائیں گے۔ کیونکہ بیکنگ سوڈا میں الکلائن اور ایسٹک خصوصیات پائی جاتی ہیں جو کہ ان بلیک ہیڈز کی جڑوں کو کمزور کرتی ہیں اور جلد میں موجود تمام تر گندگی کو نکال باہر کرتی ہیں کیونکہ بلیک ہیڈز جلد میں موجود آئل اور اس کے اندر گندگی جم جانے کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ ۔

ٹپس اور فائدے:

1: بلیک ہیڈز

٭ ایک پیالی میں آدھا چمچ ٹوتھ پیسٹ اور ایک چمچ بیکنگ سوڈا اچھی طرح مکس کر لیں۔

پھرایک بُرَش کی مدد سے ناک پر یا چہرے پر لگائیں اور آہستہ آہستہ رگڑیں ۔ رگڑنے کی وجہ سے جلد کی گندگی باہر نکلنے لگے گی اور بلیک ہیڈز کی جڑیں کمزور ہو جائیں گی یوں جلد کچھ ہی وقت میں نرم و ملائم بھی ہوجائے گی اور بلیک ہیڈز بھی کنٹرول میں آ جائیں گی۔

2: جسم کے سیاہ حصوں کا رنگ صاف کرنے کا طریقہ

جسم کے سیاہ حصوں کا رنگ صاف کرنے کے لئے ایک چمچ ٹوتھ پیسٹ اور ایک چمچ بیکنگ سوڈا مکس کریں اور اس میں آدھا لیموں کا رس شامل کرلیں اور بیس منٹ کے لئے جلد پر لگا کر چھوڑ دیں۔ پھر سادے پانی سے دھو لیں اس ٹپ سے ان سیاہ حصوں کی رنگت جلد ہی صاف ہو جائے گی۔

3: ایکنی

اگر آپ کو ایکنی کے مسائل زیادہ رہتے ہیں تو آدھا چمچ ٹوتھ پیسٹ، آدھا چمچ بیکنگ پاؤڈر اور ایک چمچ پودینے کا پانی مکس کرلیں اور اس کو ایکنی پر لگائیں اس سے جلد پر موجود ایکنی کنٹرول ہو جائے گی۔

You May Also Like :
مزید

Acne Khatam Karne Ka Tarika

Acne Khatam Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Acne Khatam Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.