شو بز کا شعبہ دکھاوے کا شعبہ ہوتا ہے یہاں پر وہی بکتا ہے جو دکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس شعبے سے منسلک لوگ اپنے لک پر بہت محنت کرتے ہیں اور یہی کوشش کرتے ہیں کہ وقت کے ساتھ ساتھ وہ اتنے حسین نظر آئيں کہ لوگ ان سے بور نہ ہوں ایسے ہی کچھ شو بز کی اداکاراؤں کے ماضی اور حال کے چہروں کے بارے میں ہم آپ کو بتائيں گے
ماضی جنکو اور بھی خوبصورت بناگیا
حالیہ پاکستانی اداکارائيں جب پہلی بار اسکرین پر آئيں تو ان کا لک آج کے مقابلے میں بہت مختلف تھا لیکن ان میں سے جن اداکاراؤں نے خود پر محنت کی ان کا شمار آج کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے
1: ایمن خان ،منال خان
ایمن خان اور منال خان دو اداکار بہنیں جنہوں نے اپنے کیرئير کا آغاز بطور چائلڈ ایکٹر کیا ۔ عام طور پر ہمیں موٹے اور صحت مند بچے بہت اچھے لگتے ہیں تو ان دونوں فربہی کی جانب مائل بہنوں کو بطور چائلڈ ایکٹر تو بہت پسند کیا گیا لیکن ان کی منزل صرف یہ نہ تھی اس وجہ سے انہوں نے اپنے لک پر بہت محنت کی اور سخت محنت سے نہ صرف وزن کم کیا
بلکہ اس وقت ان دونوں بہنوں کا شمار خوبصورت ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے یقین نہ آۓ تو خود ہی دیکھ لیں
2: عائزہ خان
عائزہ خان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ہر دن کا سورج ان کی خوبصورتی میں مذید اضافہ کر دیتا ہے لیکن اس حقیقت کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ اپنی اس فٹنس اور خوبصورتی کو بر قرار کرنے کے لیۓ عائزہ خان بہت محنت کرتی ہیں اور کوشش کرتی ہیں وہ اسکرین پر جب بھی نظر آئيں تو دیکھنے والوں کو متاثر کر سکیں
3: ہانیہ عامر
ہانیہ عامر کا شمار اس وقت کی پسندیدہ ترین اداکارہ میں ہوتا ہے ان کی گالوں کے ڈمپل اور معصوم چہرہ دن بدن نکھرتا جا رہا ہے لیکن کیا آپ جاننا چاہیں گے کہ جب پہلی بار ہانیہ اسکرین پر نظر آئيں تو کیسی دکھتی تھیں
4: مائرہ خان
مائرہ خان کو اگر اس وقت نمبر ون قرار دیا جاۓ تو یہ کچھ غلط نہ ہو گا مگر اس پوزیشن پر آنے کے لیۓ سرجری سے لے کر ڈائثنگ تک ہر ہر طریقے سے مائرہ خان نے خود کو بہتر سے بہتر تر بنایا
اداکاری کے شعبے کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنے لک پر بھی بہت محنت کی یہی وجہ ہے کہ ان کی انفرادیت کے معاملے میں کوئی اور اداکارہ ان کا مقابلہ نہیں کر سکتی ہے
5: نیلم منیر
اگرچہ نیلم منیر ایک انتہائی خوبصورت اداکارہ ہیں مگر اس کے باوجود انہوں نے اپنی گرومنگ پر بہت توجہ دی اور ہر آنے والے دن کے ساتھ ان کی کشش میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے یہی وجہ ہے کہ ان کو اب بہت اچھے اور بڑے پروجیکٹ میں کاسٹ کیا جا رہا ہے
