ہلدی والا دودھ پی لیتی ہوں ۔۔۔ جانیئے یہ اداکارائیں اپنی خوبصورتی بڑھانے کے لیے کون سی گھریلو چیزیں استعمال کرتی ہیں؟

image

اداکارائیں اپنی خوبصورتی کو نکھارنے اور فٹ نظر آنے کے لئے مختلف گھریلو ٹپس استعمال کرتی ہیں لیکن اس کا علم ہر کسی کو نہیں ہے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ اداکارائیں کیا کہتی ہیں:

٭ سوہا خان:

بھارتی اداکارہ سوہا خان اپنی جلد اور فٹنس کا بہت زیادہ خیال رکھتی ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ ہلدی والا دودھ دن میں ایک مرتبہ ضرور پیتی ہیں تاکہ جسمانی طور پر خود کو فعال رکھ سکیں جبکہ بیوٹی کو بڑھانے کے لئے یہ ناریل کا تیل اور ایسے پراڈکٹس کا انتخاب کرتی ہیں جن میں ناریل پایا جائے۔ یہ جلد پر وٹامن ای اور بادام کا پیسٹ لگاتی ہیں۔

٭ پریتی زنٹا:

بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا روزانہ گاجر کا تازہ جوس پیتی ہیں۔ ان سے ایک پروگرام میں پوچھا گیا کہ آپ کی عمر چہرے سے نہیں ڈھلکتی اس کا کیا راز ہے جس کا جواب دیتے ہوئے پریتی زنٹا نے کہا کہ: '' میں دن میں تقریباً 12 گلاس سے بھی زیادہ پانی اور گاجر کا جوس پیتی ہوں اسی وجہ سے میری صحت اور جلد دونوں جوان اور ہائیڈریٹ رہتی ہیں۔''

٭ ماہرہ خان :

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی خوبصورتی کے دیوانے دنیا بھر میں موجود ہیں۔ ایک انٹرویو میں ماہرہ نے بتایا کہ : '' میں اپنی اسکن پر لیموں اور شہد کا کلینزنگ ماسک لگاتی ہوں یہ جلد کو صاف اور مردہ خلیات کو ختم کرنے کا سب سے اہم ذریعہ ہے۔''

٭ مایا علی :

پاکستانی اداکارہ مایا علی کہتی ہیں کہ: '' اسکن پر جتنا میک اپ استعمال کرتے ہیں یہ اتنی ہی خراب ہوتی جاتی ہے اس لئے بہتر ہے کہ میک اپ کم سے کم کریں اور فروٹ جوسز وغیرہ پیئیں، ساتھ ہی ناریل اور زیتون کے تیل کو بالوں اور جلد پر استعمال کریں۔''

٭ صنم بلوچ:

صنم بلوچ بتاتی ہیں کہ: '' دودھ کی بالائی اور ہلدی کا استعمال اسکن کو صاف اور رنگ کو نکھارنے میں سب سے زیادہ فائدہ دیتا ہے۔''

You May Also Like :
مزید

Actress Ki Khoobsurti Ka Raaz

Actress Ki Khoobsurti Ka Raaz - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Actress Ki Khoobsurti Ka Raaz. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.