نہ ناک ویسی رہی نہ رنگ ۔۔ پلاسٹک سرجری سے خوبصورت بننے والی 5 اداکارائیں، دیکھیں ان کی کچھ حیران کردینے والی تصاویر

image

کہتے ہیں حسن قدرت کی طرف سے عطا کیا گیا انمول تحفہ ہے جو کسی کو کم تو کسی کو زیادہ ملتا ہے۔ لیکن جیسے جیسے زمانہ ماڈرن ہوتا جارہا ہے ویسے ویسے مصنوعی حسن کا رجحان بھی بڑھتا جارہا ہے خاص کر انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں۔ پھر چاہے وہ تکلیف دہ کاسمیٹک طریقہ کارجیسے کہ فیس لفٹنگ، بریسٹ ایمپلانٹس، ناک یا ہونٹ کی سرجری یا پھر بوٹوکس کا سادہ علاج ہی کیوں نہ ہو ستارے برسوں سے یہ کرواتے آرہے ہیں۔ ان ساری سرجریز میں سب سے عام ہونٹ اور ناک کی سرجری ہے جو عموما اداکارائیں کرواتی ہیں اور اسے اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر بھی کرتی ہیں۔

مداح کیمرے میں موجود اداکاراؤں کے حسن کو تو نہارتے ہیں لیکن انھیں یہ نہیں پتا ہوتا کہ وہ اس حسن کو بڑھانے اور برقرار رکھنے کے لیئے کیا کیا کرواتی ہیں۔ ہمارے پاس ایسی ہی کچھ اداکاراؤں کی فہرست ہے جنھوں نے اچھا دکھنے کے لیئے سرجری کروائی ہے۔

سری دیوی:

نوے کی دہائی کی سپر اسٹار سری دیوی کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں، وہ اپنے کرئیر میں کافی چرچا میں رہی ہیں۔ انڈین شوبز میڈیا کے مطابق انھوں نے لگ بھگ انتیس سرجریز کروائی تھیں اور ظاہر ہے یہ سب انھوں نے کیمرہ پر جوان دکھنے کیلیئے کروایا تھا، اسکے علاوہ وہ اینٹی ایجنگ دوائیاں بھی لیتی تھیں۔ رپورٹس کے مطابق ان تمام سرجریز میں ایک سرجری صحیح نہیں ہوئی تھی اور اسکے سائیڈ افیکٹ سے بچنے کیلیئے وہ ساؤتھ کیلیفورنیا کے ایک سرجن کے پاس کافی عرصہ زیر علاج رہی تھیں اور وہ اس تکلیف سے خاتمےکیلیئے ڈائٹ پلس لے رہی تھیں۔

جھانوی کپور:

جھانوی کپور جو کہ سپراسٹار سِری دیوی کی بیٹی ہیں کچھ سال پہلے ہی فلمی دنیا میں قدم رکھا ہے اور آتے ساتھ ہی اپنی ماں کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے اپنی خوبصورتی کو نکھارنے کے لیئے مختلف سرجریز کا سہارہ لیا جن میں ہونٹ، ناک اور جبڑے کی سرجری شامل ہے۔ اس اداکارہ کو مصنوئی گڑیا کہنا غلط نہیں ہوگا۔

ادیتی راؤ حیدری:

ادیتی راؤ حیدری ویسے تو اتنی مشہور اداکارہ نہیں ہیں لیکن یہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، رپورٹس کے مطابق پدماوت میں رنویر سنگھ کی بیوی کا کردار نبھانے والی اس اداکارہ نے اپنی ناک کی سرجری کروائی ہے جسکے بعد ان کی ناک تیکھی اور خوبصورت ہوگئی ہے۔

نرگس فخری:

انڈین ویب سائٹ کے مطابق فلم راک اسٹار میں رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنے والی اس اداکارہ نے اپنے ہونٹوں کو موٹا کرنے کے لیئے سرجری کروائی ہے، جوانی میں یہ امریکا کے ٹاپ ماڈل شو کا حصہ بھی رہی ہیں۔ ان تصویروں میں ان کے پتلے ہونٹوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

شِروتی حسن:

ساؤتھ انڈین سپر اسٹار کَمل حسن کی بیٹی شِروتی حسن نے خود اپنی سرجری کے بارے میں ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ انھیں ناک کا مسئلہ تھا جس کی وجہ سے انھیں سانس لینے میں دشواری ہوتی تھی اسلیئے انھوں نے سرجری کروائی ہے۔ لیکن کچھ مداحوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے ہونٹ کی سرجری بھی کروائی ہے۔ پر شروتی نے اس بارے میں کوئی بات پبلک نہیں کی۔

کترینہ کیف:

کترینہ کیف بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ہیں جن کی خوبصورتی کی تعریف آپ نی بھی کی ہوگی پر انکی سرجری کو لے کر کافی سالوں سے انڈسٹری میں چرچے ہیں لیکن آج تک انھوں نے اس بات کو تسلیم نہیں کیا ہے نہ ہی کبھی اس بات کا ذکر کیا ہے۔ دیکھا جائے تو انکی پرانی اور نئی تصاویر میں ناک اور ہونٹ کا فرق صاف نظر آتا ہے۔

You May Also Like :
مزید

Actress Pehle Kaisi Dikhti Thi

Actress Pehle Kaisi Dikhti Thi - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Actress Pehle Kaisi Dikhti Thi. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.