کوئی رنگ گورا کرنا چاہتی ہے تو کوئی بالوں کو لمبا کرنے کیلئے ٹوٹکے آزماتی ہیں ۔۔ مشہور اداکاراؤں نے بتائے اپنی خوبصورت کے چند راز

image

ٹیلی ویژن پر نظر آنے والی اداکارائیں بھی اصل زندگی میں عام لڑکیوں کی طرح ہی ہوتی ہیں. ایک مارننگ شو میں جب ان اداکاراؤں سے یہ پوچھا گیا تھا کہ کوئی بھی ایسی گھریلو ٹپ بتائیں جسکا استعمال آپ بھی کرتی ہیں؟ جس پر وہاں بیٹھی ہر اداکارہ نے اپنے اپنے ٹوٹکے بتائے۔

اریبہ حبیب:

اریبہ نے اپنے چہرے سے متعلق بتایا کہ وہ کون سا ماسک لگاتی ہیں اور یہ ماسک انھیں ایک رومن لڑکی نے بتایا تھا روم میں۔ شہد، لیموں اور کافی کا ماسک بنا کے اسے صبح لگائیں پھر ڈرائی ہونے کا بعد آپ منہ دھولیں چہرہ صاف اور تروتازہ ہوجائے گا۔

عائشہ عمر:

عائشہ نے بتایا کہ وہ ایلوویرا کا استعمال کافی کرتی ہیں، بِلو ڈرائی سے پہلے سر کی جڑوں میں لگاتی ہیں، اور صبح ناشتے میں اکثر کھاتی بھی ہیں۔ میک اپ سے پہلے بھی بعض اوقات لگاتی ہیں اس سے میک اپ خراب نہیں ہوتا۔

زرنش خان:

زرنش نے بتایا کہ انھوں نے کچھ ٹائم پہلے ایک اسکرب لگایا تھا جس سے انکی اسکن بہت صاف ہوگئی تھی، لیکن کیونکہ انکی اسکن خشک ہے اسلیئے آئلی اسکن والے اسے استعمال کریں۔ آدھا کپ ابلے ہوئے چاول میں چار سے پانچ بوند دودھ، لیموں اور شہد شامل کرکے اسکا پیسٹ بنالیں اور اسکی اسکربنگ کریں اس سے چہرہ بہت کھل جائے گا۔

You May Also Like :
مزید

Actress Reveal Beauty Secrets

Actress Reveal Beauty Secrets - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Actress Reveal Beauty Secrets. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.