میں میتھی کو بالوں میں لگاتی ہوں ۔۔ جانیئے یہ اداکارائیں اپنی خوبصورتی بڑھانے کے لیے کون سی گھریلو چیزیں استعمال کرتی ہیں؟

image
خوبصورت نظر آنا ہے تو جلد کے ساتھ صحت کا بھی خیال رکھنا ہے پھر اس کے لئے مہنگی دوائیاں اور سپلیمنٹ کا استعمال کریں یا گھر میں موجود قدرتی چیزوں کا، بہتر یہی ہے کہ کھانے پینے کی چیزوں سے خود کو صحت مند رکھا جاسکے اور جلد کا گلو برقرار رہے۔ اداکارائیں اپنی خوبصورتی کو نکھارنے اور فٹ نظر آنے کے لئے مختلف گھریلو ٹپس استعمال کرتی ہیں لیکن اس کا علم ہر کسی کو نہیں ہے۔ آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ اداکارائیں کیا کہتی ہیں:

ٹپس:

٭ ایمن خان: :

اداکارہ ایمن خان کی خوبصورتی کے دیوانے بہت ہیں، وہ ایک بیٹی کی ماں ہیں مگر لوگوں کا خیال ہے کہ وہ کہیں سے لگتی ہی نہیں ہیں، کیونکہ انہوں نے اپنے آپ کو اتنا فٹ رکھا ہوا ہے، آج ہم آپ کو ہماری ویب میں بتاتے ہیں کہ ایمن کیا بتاتی ہیں:

ایمن کے مطابق: :

'' میں چقندر کا جوس پیتی ہوں، اس سے میرا رنگ صاف رہتا ہے، کیونکہ اس میں وٹامن بی 6 اور سی سمیت فولیٹ ہوتے ہیں، اور گرین ٹی کے 3 بیگز کو گرم پانی میں بھگوئیں اور جب نیم ٹھنڈا ہو جاتا ہے تو اس سے بالوں میں مساج کرتی ہوں، میں بچپن سے میتھی دانے کو پیس کر دہی کے ساتھ پیسٹ بنا کر بالوں میں لگاتی ہوں، یہ میرے لئے بہت زیادہ فائدے مند ٹپس ہیں آپ بھی استعمال کریں۔''

٭ مایا علی:

اداکارہ مایا علی کہتی ہیں کہ: '' اسکن پر جتنا میک اپ استعمال کرتے ہیں یہ اتنی ہی خراب ہوتی جاتی ہے اس لئے بہتر ہے کہ میک اپ کم سے کم کریں اور فروٹ جوسز وغیرہ پیئیں، ساتھ ہی ناریل اور زیتون کے تیل کو بالوں اور جلد پر استعمال کریں۔ یہ کہتی ہیں آنکھوں میں صرف مسکارہ بھی لگالیں تو میک اپ مکمل لگنے لگتا ہے، اس لئے آپ مسارہ اور لائنر کے ساتھ ہلکا سا بلش آن لگائیں اتنا میک اپ بھی خوبصورت بنا دیتا ہے۔''

٭ نوین وقار:

اداکارہ نوین وقار ماڈل بھی ہیں یہ کہتی ہیں کہ: '' چہرے پر برف سے مساج کرنا سب سے زیادہ خؤبصورت رہنے کا ایک چھوٹا سا ٹریٹمنٹ ہے کیونکہ اس سے آپ کی کھلے مسام اور اسکن ٹیننگ کے ساتھ اسکن ٹائٹ بھی ہو جاتی ہے، میں بھی یہ کرتی ہوں۔''

٭ حمیرا اصغر علی:

پاکستانی مشہور ماڈل حمیرا اصغری علی ہمیشہ ہی فریش اور پرفیکٹ نظر آتی ہیں، یہ کہتی ہیں کہ میں کسی بھی پھل سے چہرے کا مساج کریں اور دہی کے ساتھ پھل کا رس شامل کرکے پیسٹ بنائیں اور چہرے کی اسکربنگ کریں اور ہر وہ پراڈکٹ استعمال کریں جس میں پھل کا ایکسٹریکٹ یا پھل کی خصوصیات شامل ہوں۔

٭ لائبہ خان:

اداکارہ لائبہ خان جن کو انڈسٹری میں قدم رکھے زیادہ وقت تو نہ ہوا مگر ان کے مداح انسٹاگرام کی حسین تصاویر کو دیکھ کر ان کی خوبصورتی کا راز جاننا چاہتے ہیں۔ آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ اداکارہ جہاں ہر قسم کا کھانا کھانا پسند کرتی ہیں وہیں اپنی ڈائیٹ کا بھی خیال رکھتی ہیں، دن میں پانی کا استعمال زیادہ اور میٹھے پر کنٹرول رکھتی ہیں، ورزش اور چہل قدمی بھی کرتی ہیں، سبزیوں کے ساتھ کم مرچ کا کھانا پسند کرتی ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Aiman Khan Reveals Her Beauty Secrets

Aiman Khan Reveals Her Beauty Secrets - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Aiman Khan Reveals Her Beauty Secrets. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.