میں چہرے پر یہ ماسک بنا کر لگاتی ہوں۔۔ ایشوریا رائے نے بتایا اپنی خوبصورت جلد کا راز اور کچھ بیوٹی ٹپس، جو آپ بھی گھر بیٹھے آزما سکتی ہیں

image

ایشوریا رائے اپنی خوبصورت آنکھوں اور مسحور کن مسکراہٹ کے لیے مشہور ہیں۔ کبھی دنیا بھر میں سب سے خوبصورت خاتون کے طور پر جانی جانے والی ایشوریا رائے کی خوبصورتی کے راز کسی خزانے سے کم نہیں۔

ان کے مصروف شیڈول کے ساتھ آنے والے تمام تناؤ کے باوجود ان کی خوبصورتی کے پیچھے کیا راز ہے؟ مجھے یقین ہے کہ آپ سب کے ذہن میں بھی یہ سوال ہوگا۔ ہم نے آپ کے لیے اس راز کو تلاش کرلیا ہے، آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔

ایشوریا کی خوبصورتی کے چند اہم راز:

ایشوریا کو قدرتی طور پر اچھے بالوں اور جلد سے نوازا گیا ہے اسی لیئے وہ اپنی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے بہت صحت مند طرز زندگی کی پیروی کرتی ہیں۔ انکی خوبصورتی کے راز کے کچھ نکات ہیں جن کا اطلاق آپ اپنی روزمرہ کی زندگی میں کر سکتی ہیں۔

۔ ایشوریا تلی ہوئی خوراک، جنک فوڈ، پیکڈ فوڈ، الکحل (شراب) اور سگریٹ نوشی سے دور رہتی ہیں

۔ وہ زیادہ تر پھل اور سبزیاں کھاتی ہیں جن میں وٹامنز، اینٹی آکسیڈنٹس اور معدنیات موجود ہوتے ہیں

۔ ایش گھر کے پکائے ہوئے کھانوں کو ترجیح دیتی ہیں اور اپنی جلد کو ہائیڈریٹ رکھنے کے لیے وافر مقدار میں پانی پیتی ہیں، کیونکہ پانی آپ کی جلد کو ہر وقت جوان اور خوبصورت رکھنے کے لیے سب سے اہم ہے۔

ایشوریا رائے کون سا فیس پیک لگاتی ہیں؟

ایشوریا، بیسن، دودھ اور ہلدی کے مرکب کو کلینزر کے طور پر استعمال کرتی ہیں۔ متبادل طور پر، وہ اپنی جلد کو نمی بخشنے کے لیے دہی کا استعمال کرتی ہیں اور تازہ پسے ہوئے کھیرے کا ماسک لگاتی ہیں۔ وہ باقاعدگی سے چہرہ دھو کر اور مناسب موئسچرائزر استعمال کر کے اپنی جلد کا خیال رکھتی ہیں۔ ان کی اسکن کیئر روٹین، زیادہ تر قدرتی ریمیڈیز پر مشتمل ہے جو گھر میں باآسانی بنائی جا سکتی ہیں۔ اور آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ان سب کا کتنا موثر اثر ان پر ہوا ہے۔

You May Also Like :
مزید

Aishwarya Rai Beauty Secrets

Aishwarya Rai Beauty Secrets - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Aishwarya Rai Beauty Secrets. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.