ایلوویرا میں رات بھر لونگ دبا کر رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟ ایک مرتبہ یہ ٹپ آرمائیں، رزلٹ دیکھ کر آپ بھی مہنگے پروڈکٹس لینا چھوڑ دیں گی

image

خواتین اپنے بالوں کو لے کر بہت زیادہ حساس ہوتی ہیں، زرا سے بال گرنے شروع ہوئے کہ پریشان ہوجاتی ہیں۔ اور ہوں بھی کیوں نہیں، بال عورت کی شخصیت اور خوبصورتی کو نکھارتے ہیں۔ آج کل جس طرح کا ماحول چل رہا ہے ایسے میں بال جھڑنے کا مسئلہ مزید بڑھ گیا ہے، چھوٹی عمر میں ہی لڑکے لڑکیوں کے سر میں گنج پن آنے لگا ہے۔

اس مسئلے کو دیکھتے ہوئے آج ہم آپ کے لیئے لائے ہیں ایک ایسا زبردست تیل، جو آپ کے بالوں کو گھنا کرنے ساتھ ساتھ انہیں جھڑنے سے بھی روکے گا۔ آئیے جانتے ہیں یہ کیسے بنے گا

ایلوویرا میں رات بھر لونگ دبا کر رکھنا: ¬¬¬¬

ایلوویرا کا تیل بنانے کیلیئے سب سے پہلے اسکا ایک پتّا لیں، اسے بیچ سے کاٹ کر اس میں ایک چمچ کے قریب لونگ دبا دبا کر لگائیں، اور پھر اسے ایک کپڑے میں باندھ کر کپڑے کو گیلا کریں اور رات بھر کیلیئے چھوڑ دیں۔

اگلے دن لونگ سمیت ایلوویرا کا سارا گودا نکال لیں اور ایک برتن میں 1 کپ زیتون کے تیل کے ساتھ ملا کر 10 منٹ تک چولہے پر پکائیں، اور اسکے بعد چھان کر کانچ کی بوتل میں رکھ دیں

اس تیل کو آپ 6 مہینے تک استعمال کرسکتی ہیں، بس لگانے سے پہلے اسے ہلکا سا گرم کریں اور اچھے سے بالوں کی جڑوں پر اسکا مساج کریں

اس تیل کے استعمال سے بال جھڑنے میں کمی آئے گی اور وہ گھنے بھی ہونگے۔

You May Also Like :
مزید

Aloe Vera And Clove Oil

Aloe Vera And Clove Oil - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Aloe Vera And Clove Oil. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.