آلو سے تیار کردہ فیس واش دے آپ کو گھر بیٹھے پرکشش چہرہ کیونکہ کرے یہ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کو کنٹرول

image
آلو ایک بلیچنگ ایجنٹ کے طور پر کام کرتا ہے ۔ اور اس کا استعمال ہماری جلد کو قدرتی طور پر صاف کرتا ہے۔

آلو کے رس کو تو آپ چہرے اور جلد پر لگاتے ہی ہوں گے۔۔

آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آلو کی مدد سےکس طرح آپ اپنا فیس واش گھر بیٹھے تیار کریں اور اس سے آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے، داغ دھبے اور جھائیوں کو ختم کریں اور جلد کو بلیچ کریں۔۔۔۔

اجزاء:

چھلے ہوئےدو آلو کے چھوٹے چھوٹے قتلے (ٹکڑے)

کسی بھی صابن کا چورا

لیموں کا رس

طریقہ

ایک پتیلی میں تین کپ پانی لیں اور آلو کے کٹے ہوئے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کو اس میں ڈال کر اچھی طرح پکائیں کہ آلو نرم ہو جائے اور اس میں لیموں کا رس ملاکر تھوڑی دیر مذید پکائیں۔ اب کسی بھی صابن کو اچھی طرح کرش کرلیں، اس کا چورا بنالیں۔۔ اس چورے کو بھی آلو والی پتیلی میں ڈال دیں ۔ اور بیس منٹ تک ان تمام چیزوں کو ایک ساتھ چولہے پر پکنے دیں۔۔۔

جب جھاگ بہت زیادہ ہونے لگے تو ہلکی آنچ کرلیں ۔۔۔ لیکن 20 منٹ لازمی ان کو پکائیے۔

اب ان کو پتیلی سے نکال کر چھان لیں اور جو محلول تیار ہوا ہے اس کو ٹھنڈا کر کے ایک بوتل میں بھر لیں۔

جب بھی منہ دھونا ہو اس فیس واش سے دھوئیں۔۔

اس عمل کو زندگی کا حصہ بنالیں تاکہ اس کے نتائج سے آپ فائدہ اٹھا سکیں۔۔۔

You May Also Like :
مزید

Aloo Face Wash Ka Istemal

Aloo Face Wash Ka Istemal - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Aloo Face Wash Ka Istemal. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.