اگر آپ بھی کالے حلقے اور بدنما جلد سے پریشان ہیں تو آلو فیشل سے کریں آنکھوں کے حلقے صاف اور رنگ گورا وہ بھی چند ہی دنوں میں

image

آج کل مختلف قسم کے فیشلز مارکیٹ میں دستیاب ہوتے ہیں اور کئی خواتین تو پارلر جا کر بھی مہنگے الٹرا اور ہائیڈرا ہربل فیشلز کروالیتی ہیں۔ یہ فیشل یقیناً جلد کو اپ لفٹ کرتے ہیں اور اس پر نکھار لاتے ہیں، مگر 20 دن کے بعد جلد پرانی حالت پر واپس آ جاتی ہے اور جلد مرجھا جاتی ہے۔

اب چونکہ عید بھی آنے والی ہے، آنکھوں کے گرد کالے حلقوں کو بھی ختم کرنا ہے، رنگ بھی صاف کرنا ہے تو ایسے میں آج وومن کارنر میں آپ کے لئے موجود ہے بہترین آلو فیشل ٹپ جو چند دن کے استعمال سے رنگ نکھارے اور آپ کو حسین بنائے۔

آلو فیشل ٹپ:

٭ ایک آلو کو دھو کر ابال لیں۔

٭ اس کے چھلکوں کو الگ رکھیں۔

٭ آلو کو چمچ کی مدد سے کچل لیں۔

٭ اس میں بیسن اور ہلدی ڈالیں ساتھ ہی اس میں ایک چمچ پودینے کا رس شامل کرلیں۔

٭ اس کو چہرے پر 20 منٹ کے لئے لگائیں اور 5 منٹ تک مساج بھی کرلیں۔

٭ اس کے بعد چہرے کو سادے پانی سے دھو کر گلاب کے عرق کا سپرے کرلیں۔

٭ اب آپ آلو کے چھلکوں کو بلینڈر میں ڈالیں ساتھ ہی اس میں دو چمچ خُشک دھنیہ ڈال دیں اور ایک چمچ لیموں کا رس، ان کو اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔

٭ اب اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں اور مذید 20 منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔

لیجیئے ہوگیا آلو کا ہربل فیشل، یہ کالے گھیروں کو بھی صاف کرے گا اور جلد پر رونق بھی لائے گا۔

You May Also Like :
مزید

Aloo Facial Benefits

Aloo Facial Benefits - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Aloo Facial Benefits. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.