اس سے رنگ بھی صاف ہوتا ہے اور کوئی نقصان نہیں ہوتا۔۔۔ جانیں گھر پر آلو سے چہرہ بلیچ کرنے کا آسان طریقہ

image

لڑکیاں رنگت گوری اور بے داغ بنانے کے لئے بلیچ کا استعمال کرتی ہیں لیکن بازار میں ملنے والی بلیچ کے بہت سارے نقصانات ہوتے ہیں کیونکہ اس میں کیمیکلز شامل ہوتے ہیں جو جلد کی مختلف تہوں کو جلا دیتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو قدرتی بلیچ بنانے کا آسان طریقہ بتا رہے ہیں۔

اس بلیچ کو بنانے کے لئے آپ کو ایک بڑا آلو درکار ہوگا۔ آلو کو چھیل کر چار ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ اور اسے اپنے گرائینڈر میں ڈال کر دو بڑے کھانے کے چمچ عرقِ گلاب ڈال دیں۔ اگر آپ کی جلد چکنی ہے تو اس مکسچر میں ایک لیموں کا عرق ملا دیں اور اگر جلد خشک ہے تو ایک بڑا کھانے کا چمچ شہد ملادیں۔ اگر جلد نارمل ہے تو یہ دونوں چیزیں بھی ڈالی جاسکتی ہیں یا پھر ان دونوں چیزوں کو شامل کیے بغیر صرف آلو اور عرقِ گلاب کے مکسچر کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

طریقہ استعمال

اس قدرتی بلیچ کو جلد پر ماسک کی طرح لگائیں اور پندرہ سے بیس منٹ تک قدرتی طریقے سے خشک ہونے کے لئے چھوڑ دیں پھر ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو کر خشک کرلیں۔ چونکہ یہ ایک قدرتی بلیچ ہے اس کو مرد حضرات بھی استعمال کرسکتے ہیں اور یہ بلیچ ہاتھ، پاؤں اور گردن کی سیاہی اور دھبے دور کرنے کے لئے بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔

یہ بلیچ کام کیسے کرتی ہے؟

آلو ایک قدرتی بلیچنگ ایجنٹ والی خصوصیات رکھتا ہے کیونکہ اس میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے جس سے جلد کی لچک بڑھتی ہے اس کے علاوہ آلو یہ جلد کو سانولی رنگت دینے والے پگمنٹ میلانن کی سطح کو کم کرتا ہے جس سے جلد سفید ہونے لگتی ہے۔ بلیچ میں شامل عرقِ گلاب جلد کو تروتازہ اور ٹھنڈا رکھنے میں مدد کرتے ہیں جبکہ لیموں چہرے کا تیل صاف کرتا ہے اور خشک جلد والوں کے لئے شہد نمی فرام کرکے جلد کو خوبصورت ، گورا اور بے داغ بناتا ہے۔

You May Also Like :
مزید

Aloo Se Bleach Karne Ka Tarika

Aloo Se Bleach Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Aloo Se Bleach Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.