ایک آئی برو اونچی اور دوسری نیچی ؟ اگر آپ کی بھی آئی برو کی شیپ برابر نہیں تو انڈے کو اس طرح استعمال کریں اور 20 منٹ کی اس ٹپ سے ایک ماہ میں زبردست رزلٹ پائیں

image

ہر چیز پرفیکٹ ہے مگر آئی برو میں فرق کیوں؟ یہ سوال اکثر خواتین کو کرتے سُنا ہوگا۔ آئی برو کو برابر کرنے کے لئے مختلف آئی پینسل، کلر اور آئی لائنر کا بھی استعمال کیا جاتا ہے مگر نیچرل لُک جیسی بات نہیں آتی ہے۔ِاگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کی آئی برو کا فرق ختم ہو جائے اور یہ دونوں ایک جیسی اَپ لفٹ ہو جائیں تو بس انڈے کی سفیدی کا استعمال کریں اور پائیں زبردست فرق وہ بھی صرف ایک مہینے میں ۔۔

انڈے کی سفیدی میں چونکہ 90٪ پانی، 10٪ پروٹین اور گلوبیولنز پایا جاتا ہے جو کہ جلد کو ٹائٹ اور اپ لفٹننگ میں مدد دیتا ہے یعنی لٹکی ہوئی جلد کو ختم کرنے کے لیے ضروری سمجھا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس کے استعمال سے آئی برو کے نیچے موجود جلد اگر فیٹ کی صورت میں ہو گی تو وہ ختم ہوجائے گی اور آپ کی آئی برو اپنی جگہ پر واپس آ جائے گی۔

ٹپس:

٭ ایک انڈے کی سفیدی لیں اور اس کو اچھی طرح پھینٹ لیں جب جھاگ بن جائے تو انگلی کی مدد سے اس کو آئی برو کے نیچے لگائیں۔

٭ اس آئی برو کے نیچے جو آپ کو اوپر کی جانب محسوس ہوتی ہے

٭ خیال رہے کہ آئی برو کے بالوں پر انڈہ نہ لگے۔

٭ 20 منٹ تک لگا رہنے دیں پھر گلیسرین لگا کر چھوڑ دیں۔

روزانہ ایک ماہ تک یہ ٹپ استعمال کریں آپ کو فائدہ خود نظر آئے گا۔

You May Also Like :
مزید

Ande Se Eyebrow Banane Ka Tarika

Ande Se Eyebrow Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Ande Se Eyebrow Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.